ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ناقص حکمت عملی کے باعث ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں لوگوں کی مدد کو آئیں،سیلاب قومی غفلت کا نتیجہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ملتان میں قومی کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹی وی پر سیلاب کے مناظر دیکھ کر سوچ رہا تھا شاید لوگ اس تعدد میں عرس میں شرکت نہ کرسکیں، اتنی بڑی تعداد میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور حیرانی بھی ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ پانی میں سب کچھ ڈوب چکا ہے، لوگوں کے سرو پر چھت نہیں، بچے بلک رہے ہیں، سیلاب کے باعث جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، بچے تڑپ رہے ہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ لوگ انتظار کر رہے ہیں سندھ حکومت، بلوچستان حکومت ان کی مدد کو آئے، حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں مہربانی کریں لوگوں کی مدد کو آئیں۔