اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے شدید تباہی کا سامنا ہے،چین پاکستان کی امداد اور تعاون جاری رکھے گا۔
گوادر پرو کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفارتخا نے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ملک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300,000 ڈالر کا عطیہ دیا ۔
سفیر نونگ رونگ نے یہ چیک پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین ابرار الحق کے حوالے کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ابرار الحق نے کہا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو سیلاب سے نجات کے لیے 300,000 امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
یہ چیک مجھے سفیر نونگ رونگ نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں ایک تقریب کے دوران دیا گوادر پرو کے مطابق سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے شدید تباہی کا سامنا ہے اور چین پاکستان کی امداد اور تعاون جاری رکھے گا ۔
گوادر پرو کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 1,162 افراد ہلاک اور 3,545 زخمی ہوئے۔ جون کے وسط سے بارشوں اور سیلاب نے 10,57388 مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچایا ہے، جس سے 33,046,329 آبادی متاثر ہوئی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق چین سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی۔ چین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 25 ہزار خیمے اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔