واشنگٹن: وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ عنقریب ہو سکتا ہے،کربی نے زوم پر وائٹ ہاوس کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران خارجہ پالیسیوں پر غور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے ہم سے جوہری معاہدے سے متعلق سخت وعدوں کا مطالبہ کیا ہے، مگر یہ بتادوں کہ ہم گزشتہ دور کے مقابلے میں جوہری معاہدے کے زیادہ قریب ہیں، ایران کی جانب سے بعض غیر ضروری مطالبات پر مصر ہونا بدستور اپنی جگہ مگر امید پر دنیا قائم ہے۔
کربی نے کہا کہ اس جوہری معاہدے سے متعلق ہمارے سوالوں کا جواب نہ تو ایران اور نہ ہی یورپی یونین نے ابھی تک دیا ہے۔