پاکستان فٹبال ایجوکیشن پروگراموں کا سلسلہ بھی بحال ہوگیا

346

پاکستان فٹبال ایجوکیشن پروگراموں کا سلسلہ بھی بحال ہوگیا، پی ایف ایف کے زیر اہتمام ”سی“ سرٹیفکیٹ کوچنگ کورس رواں ماہ شروع ہوگا،

نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق کورس میں شرکت کے خواہشمند 15 ستمبر تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں، 21 سے 35 سال کے مرد و خواتین داخلے کے اہل ہیں، او لیول یا میٹرک تعلیم، کمپیوٹر کے استعمال کی صلاحیت ہونا چاہیے، انٹرنیشنل و نیشنل فٹبالرزاور فٹبال کا تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی،

درخواستوں کے ہمراہ شناختی کارڈ کی 2رنگین کاپیاں،4پاسپورٹ سائز تصاویر، کوچنگ، تعلیم اور تجرے کے سرٹیفکیٹس کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معطلی کے دوران ڈومیسٹک اور بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ فٹبال سے متعلق ایجوکیشن پروگراموں کا سلسلہ بھی معطل رہا،فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی بتدریج تمام سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔