ریاض: سعودی عرب نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے وابستہ پانچ افراد کودہشت گرد قراردے دیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے،
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پانچ نامزد یمنی شہریوں کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا،ان نامزد افراد میںیمنی شہری منصوراحمد السعدی پر الزام ہے کہ
اس نے ایران میں تربیت حاصل کی تھی او وہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی ترسیلات پر حملوں کاماسٹرمائنڈ بھی ہے جبکہ دیگر میں یمنی شہری احمدعلی الحمزی ، محمدعبدالکریم الغماری ،زکریا عبداللہ یحیی حجر ،احمد محمد علی الجوہری شامل ہیں۔