پاکستان کی باڈی بلڈنگ ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بشکک روانہ ہوگئی

300

پاکستان کی باڈی بلڈنگ ٹیم آئی ایف بی بی ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کرغستان کے شہر بشکک روانہ ہوگئی ۔16 رکنی دستے میں 10 تن ساز 5 آفیشلز اور ایک اسٹاف ممبر شامل ہے ۔

ایشین چیمپئن شپ 2 سے 5 ستمبر تک بشکک میں شیڈول ہے ۔۔۔۔پاکستانی تن ساز 14 سے زائد کیٹیگریز میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔۔۔ٹیم میں مسٹر پاکستان کامران بلوچ،مسٹر اولمپیا پاکستان فدا حسین،مسٹر جونیئر پاکستان گل نواز خان،مسٹر سندھ شاہنواز خان،صبیح ترین خان،نیشنل چیمپئن عمیر اقبال،ارسلان ملک،محمد اختر خان،فیصل خان اور منصور شامل ہیں ۔

۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز کا کہناہے کہ ہمارے تن سازوں نے ایونٹ کی بھرپور تیاری کی ہے امید ہے ہم مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے ۔۔۔۔چیمپئن شپ میں بھارت سمیت چالیس ممالک کے تن سازوں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔۔