لاہور انتظامیہ نے ملک میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے حادثات میں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن کے حکم پر ایئرپورٹس کے اردگرد موجود گھروں کی چھتوں پر جنگلوں میں پرندے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اسٹنٹ کمشنر نے ہوائی اڈوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے اپنی نگرانی میں گھروں کی چھتوں سے پنجروں میں کبوتر رکھنے کے حوالے سے آپریشن کیا۔آپریشن ٹیم نے کبوتروں کے پنجروں کو چھتوں سے ہٹوانا شروع کردیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گھروں کے مالکان کو اپنی چھتوں سے پنجرے ہٹانے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے تھے، جن گھروں کے مالکان نے اپنی چھتوں سے پنجرے نہیں ہٹائے، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
کبوتروں کے فضا میں اڑنے کے سبب فضائی حادثات اور ائیرکرافٹس کو ٹکرانے سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔