وزیراعلی پنجاب سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

208

  لاہور: میں تعینات   چین کے قونصل جنرل  زا شیرین نے ۔ وزیراعلی پنجاب  پرویز الہی سے ملاقات میں پنجاب میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ   متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداد دیں گے۔

 جمعرات کووزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے چین کے قونصل جنرل زا شیرین  ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو چین کے قونصل جنرل زا شیرین نے چین کی حکومت اور پاکستان میں چین کے سفیر کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا۔ چین کے قونصل جنرل نے پنجاب میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اورمتاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیراعلی پنجاب  پرویز الہی سے ملاقات میں چینی قونصل جنرل کا متاثرین سیلاب کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا گیا، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداد دیں گے۔

 چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مختصر عرصے میں چودھری پرویز الہی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسکے علاوہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری،تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے دوستی کے تقاضے نبھاتے ہوئے سیلاب زدگان کے لئے تعاون پر مشکور ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چین سے سیلاب زدگان کے لئے ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان بھجوانا قابل تحسین ہے، سیلاب زدگان کے لئے چین کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے، چین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔