راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا ہے، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا۔اس قرض کی واپسی قوم نے کرنی ہے۔20سے زیادہ مرتبہ لئے جانے والے قرض پر، جسے قوم نے ادا کرنا ہے، وزراء شادیانے بجارہے ہیں۔
بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کاپتہ چل سکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2022
انہوں نے کہا کہ پانی کاریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کاریلہ سڑکوں پرآئیگا،کروڑوں افرادکی بقا کی جنگ میں سیاست دان اب بھی دست وگریباں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستمبرستمگرہوگا،بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کاپتا چل سکے۔