بورے ولا میں اسکول وین بے قابو ہوکر الٹ گئی،10بچے زخمی

569

بورے والا میں گگومنڈی کے قریب ا سکول وین بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا میں گگومنڈی کے قریب شیخ فاضل روڈ پر بچونکو لیکر اسکول جانے والی وین نواحی گائوں 193/ای بی کی حدود میں بے قابو ہوکر الٹنے سے قریبی کھیتوں میں جاگری ہے۔

اسکول وین الٹنے کے سبب 10بچے زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر مقامی رول ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا جبکہ معمولی زخمی بچونکو کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بارشوں کے دوران شکستہ ہونے والے روڈ پر کھڈوں کی وجہ سے پیش آیاہے۔