دبئی:ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی روتے ہوئے گرائونڈ سے باہر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے نوجوان پیسر نسیم شاہ بھارت کیخلاف میچ میں ڈیبیو بھی کر رہے تھے جبکہ وہ اننگز کے اپنے آخری اوور کے دوران تکلیف میں دکھائی دیئے تھے جس پر شائقین کرکٹ بھی پریشان تھے۔
https://twitter.com/taimoorze/status/1564156684360351750?s=20&t=vwQ7onUPz6skXigc1gLhnQ
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے ہوئے کئی بار اپنی آنکھوں کے آنسو پونچھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سپورٹ اسٹاف نوجوان بالر کو تسلی دے رہا ہے۔