چین اور پاکستان کے درمیان تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

278
education activities

بیجنگ: چین اور پاکستان نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ تعاون اور ڈویلپمنٹ سیمینار، ایکسچینج اور تعاون سیریز کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

افتتاحی تقریب چین میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مستقبل کی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ جس میں چین پاکستان تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت تعاون اور ترقی پر سیمینار، چین پاکستان ”انٹرنیٹ ” انٹرنیشنل ایجوکیشن اور صنعت، ایجوکیشن انٹیگریشن سیمینار، چین پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس کی تیاری، چین پاکستان تکنیکی و پیشہ وارانہ تعلیم اور تربیت کالج کے پرنسپلز کی آن لائن لیکچر سیریز اور ایکسچینج سرگرمیاں، انٹرنیشنل اکیڈمک سیمینار، چینی پیشہ ورانہ اداروں کے سرکردہ ماہرین کے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے دورے اور معائنہ اور چین پاکستان تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام شامل ہے۔

ان سرگرمیوں کو 23ویں چائنا انٹرنیشنل ایجوکیشن سالانہ کانفرنس کے دوران سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے پاکستان نیشنل سکلز یونیورسٹی اور چین کے صوبہ ہیبی کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس موقع پر چین کوآپریشن، کمرشل کلچر، ٹیکنیکل ٹریننگ، ایجوکیشن ایمپلائمنٹ(سی سی ٹی ای ) ماڈل کے تحت دو چین- پاک ڈوئل ڈپلومہ جو ائنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگراموں پر دستخط کیے گئے۔