بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی جانب پاکستان میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے ترجمان ژو لی جیان نے کہا ہےکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سے چین پاکستان کے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی حفاظت کے حوالے سے فکر مند رہا ہے۔
چینی فضائیہ نے 3 ہزار خیموں اور دیگر انسانی امدادی سامان کی نقل و حمل کے لیے Y-20 ٹرانسپورٹ طیارہ روانہ کیا ہے۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق ترجمان نےمنعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان کوآفات سے نمٹنے کے امور میں امداد فراہم کرتا رہے گا۔
ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے آفت زدہ علاقوں کیافراد سیلاب پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیرِ نو میں کامیاب ہو جائیں گے۔