شوکت ترین کی آڈیو جوڑ توڑ کر جاری کی گئی، اسد عمر

234

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے منظر عام پر آنے والی شوکت ترین کی آڈیو لیکس پر کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی، آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچا جارہاہے‘ پی ڈی ایم نے 3ماہ میں کیا کیا سب کو علم ہے‘امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا‘تیمور جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا‘ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو مثبت جواب دیا‘یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں‘پی ڈی ایم والے خود کو وائسرے سمجھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچا جارہاہے، پی ڈی ایم نے ان 3ماہ میں کیا کیا سب کو علم ہے،، امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا، یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا 2ماہ سے وقت مانگ رہے ہیں۔ خط میں کہاگیا کہ کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو لینے پڑیں گے،خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو مثبت جواب دیا،پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھیں گے تو کہیں گے ہمارے کیسز ختم کریں ،پی ڈی ایم والے خود کو وائسرے سمجھ بیٹھے ہوئے ہیں۔