کوئٹہ میں ڈیم ٹوٹنے کی خبریں افواہ اور بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

270

 کوئٹہ میں ڈیم ٹوٹنے کی خبر کو ڈپٹی کمشنر نے افواہ اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ  نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے آس پاس تمام ڈئمز محفوظ ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، سوشل میڈیا پر موجود افراد سے گزارش ہے کہ افواہوں کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئٹہ کے مکین افواہوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں گھر چھوڑ رہے ہیں جس کے باعث خوف و ہراس پھیل رہا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ واپس اپنے گھروں میں جائیں، اپنے بچوں اور املاک کو مشکل میں نہ ڈالیں۔

 ڈی سی کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقوں ہنہ، نواں کلی، کچ موڑ، الماس چوک، جتک آباد، کچلاک اور ائیر پورٹ روڈ کے شہری افواہوں سے متاثر ہوکر گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ ہنہ اوڑک کے علاقہ میں موجود ہوں، اس لیے عوام اطمینان سے گھروں میں جائیں تاکہ نقصان سے بچاجاسکے۔