گوادر بندرگاہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگی، چینی میڈیا

2393
Gwadar port

گوادر بندرگاہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگی، گوادر فری زون کی صنعت کاری سے پاکستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

گوادر پرو کے مطابق چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ فری زون میں مینوفیکچرنگ کے آغاز سے پاکستان جنوبی ایشیا میں پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا، برآمدات بڑھیں گی، پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی اور غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ اگر ماضی سے موازنہ کیا جائے توگوادر اپنے نقطہ نظر اور عوامی زندگی کے حوالے سے ایک مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے،یہ اب بھی نمایاں تبدیلی کے مرحلے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے لوگ اپنے معیار زندگی، معاش، کاروبار اور سماجی و اقتصادی میں ایک عملی اور امید افزا تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ اس کا کریڈٹ واقعی چین کی قیادت میں ہونے والی پیش رفت کو جاتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیروں کے شہر سے تجارتی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔