آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت ،مخیر حضرات ،بین الاقوامی این جی اوز، عام شہری اوورسیز کشمیری متاثرین سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔
آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں امدادی کیمپ لگائیں جائیں جس میں راشن،بستر،کپڑے،ادویات ،نقد رقوم جمع کر کے بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ آزادکشمیر کے عوام سیلاب متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی متاثرین کو ہرقسم کی امداد فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے صوبہ بلوچستان، سندھ ،پنجاب،خیبرپختونخواہ میں ایک قیامت صغری برپا ہے لوگ بے گھر ،بھوکے پیاسے ،کھلے آسمان تلے کسی مسیحا کے منتظر ہیں اس نازک اور مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ان متاثرہ لوگوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد منزل راولپنڈی میںسردار جنید الطاف صدر مسلم کانفرنس ضلع سدھنوتی ،سردار عابد رزاق مرکزی رہنما مسلم کانفرنس اور سابق صدر ضلع سدھنوتی ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سعید سلطان اور سرداراعجاز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔