شہباز گل کیس، اسلام آباد پولیس کے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی میں چھاپے

240

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف دائر کیس میں اسلام آباد پولیس نے مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے کراچی میں چھاپے مارے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے کراچی کے آرٹلری میدان تھانے کی حدود اور دیگر مقامات پر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان چھاپوں میں کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں۔