اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا سیلاب پہلے نہیں کبھی دیکھا،حکومت اور عوام مل کر سیلاب متاثرین کی مددکریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ملک موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہے، بلوچستان میں چار سو فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سندھ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے، پاکستان میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکیں، لوگوں کے مویشی ،املاک کو شید نقصان پہنچا ہے، سوات، مینگورہ اوردیگر علاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں۔ حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ فوج اور ادارے معاونت میں مصروف ہیں، اوورسیز پاکستانی بھی سیلاب زدگان کیلئے مدد کریں۔