کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان، فواد چوہدری اور انہیں ملنے والے نوٹس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے.
ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر قانونی نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے.
اسد عمر کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں تحریک انصاف کی وجہ سے آئی ایم ایف کی ڈیل نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ نواز شریف تک انکی ناکامی کی گواہی دے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تین ماہ کی ناکامی تیمور جھگڑا کے خط پر ڈال رہی ہے.