وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ  سکھر ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

280

وزیراعظم شہباز شریف ایک  روزہ دورہ  پر  سکھر پہنچے ،  جہاں پر  انہوں  نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، رہنما پیپلز پارٹی و سابق سپیکر قومی اسمبلی ایا ز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ،وفا قی وزیر توانائی خرم دستگیر  اور کہیل داس کوہستانی بھی موجود تھے،دورہ کے دوران وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں سے متعلق بریفینگ دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور ریلیف آپریشن سے متعلق بریفینگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کو بریفینگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ سندھ میں سیلاب سے 22افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سیلاب سے گنا، کپاس  اور دیگر فصلیں تباہ ہو گئیں ،سندھ میں 43فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں،شہر اور دیہات کا انفرسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا ہے،فلڈ ریلیف کیمپ میں لوگوں کو خوراک اور ادویات مہیا  کررہے ہیں۔