وزیراعظم  نے 300 یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے، مفتاح اسماعیل

301
petrol price

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 200 سے 300 یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف کا ہدف تقریبا پورا ہوگیا ،پیر کو ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قطر نے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ  قطر ایئر پورٹس طویل عرصے تک لیز چاہتا ہے اور سی پورٹس پر سرمایہ کاری کرے گا اور ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 8 ہزار میگا واٹ سولر پلانٹس لگانے کا ارادہ ہے، قطر نے 8 ہزار میگاواٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سوموار کے روز آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہو رہا ہے، 4 ارب ڈالر کی مالیاتی خلا کو پورا کر لیا گیا ہے، یو اے ای نے اعلان کیا ہے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ شرح مبادلہ فکس کرنے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں ہوا۔