دبئی: بھارتی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی سے خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ گذشتہ روز بھارتی کھلاڑی انجری کے شکار شاہین شاہ سے خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے،ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں دبئی پہنچ گئی ہیں اور اس دوران پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔
گذشتہ روز انجری کے شکار شاہین شاہ آفریدی جب آرام کررہے تھے تو بھارتی کھلاڑیوں نے ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی، شاہین آفریدی سے ملنے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی، یزویندر چاہال، کے ایل راہول، شریاس ایئر اور رشبھ پنٹ شامل تھے۔
بھارتی کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے ان کی فٹنس کا پوچھا اور جلد ٹیم میں واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے کوچنگ اسٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات ہوئی۔