چارسدہ کا منڈا ہیڈورکس ٹوٹنے سے چارسدہ کو خطرہ ہے، چارسدہ کے رہائشی جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ والے ہوشیار ہوجائیں، چند گھنٹے میں سیلابی ریلا شہر سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، خیبر پختون خوا میں سیلابی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے، چھبیس اگست رات گیارہ بجے ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔
اس کی وجہ سے چارسدہ ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیلاب کا یقینی خطرہ ھے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھر سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں تشریف لے جائیں۔