ریاض/اسلام آباد: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا حکم جاری کردیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری نے سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری پر اظہار تشکر کیاہے۔
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔
بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔