بولان، پائپ لائن سیلاب میں بہنے سے کوئٹہ سمیت کئی اضلاع کو گیس فراہمی معطل

246

بولان میں سیلاب کے باعث گیس پائپ لائن بہنے سے کوئٹہ سمیت کئی اضلاع کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔

سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق بولان کے علاقے بی بی نانی میں گیس پائپ لائن ریلے میں بہہ گئی جس سے کوئٹہ کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق برساتی ریلے میں گیس پائپ لائن بہنے سے مچھ، زیارت، پشین، مستونگ اورقلات کو بھی گیس کی فراہمی بند ہوئی۔

ایس ایس جی سی حکام کا بتاناکہ شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 24انچ گیس کی پائپ لائن پہلے ہی بہہ چکی ہے۔

حکام نے کہا کہ بولان ندی میں پانی کم ہونے کے بعدگیس لائن کی مرمت میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جب تک متبادل 12 انچ کی لائن سے گیس فراہم کی جارہی ہے۔