ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت جمعہ کو یوم دعا منایا جائے گا

226
Friday prayer day

کراچی: ملی یکجہتی کونسل سندھ کی اپیل پرکل جمعہ 26اگست کوپورے سندھ میں بارشوں کو روکنے انسانوں کو مزید آزمائشوں سے بچانے کے لیے سندھ بھر میں یوم دعا منایا جائے گا۔

صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام دینی جماعتیں علاقے کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کرکے جمعہ کے خطاب اوردعامیں بارشوں کو روکنے کے لیے خصوصی اہتمام کی اپیل کریں گے جبکہ اپنے اپنے دفاتر اوراداروں میں بھی دعا اورتوبہ استغفارکا اہتمام کیا جائے گا۔

صوبائی صدروسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے تمام مسالک کے علمائے کرام اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پرسندھ سمیت ملک میں مزیدطوفانی بارشوں کوروکنے کے لیے داعائوں اورتوبہ استغفار کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ ملک وقوم مزید تباہی وآزمائش سے بچ سکے۔