کراچی: آسٹریلوی بگ بیش ڈرافٹ میں 76پاکستانی کرکٹرز قسمت آزمائیں گے تاہم ڈیڈ لائن سے قبل عبداللہ شفیق، امام الحق، فخرزمان اور یاسرشاہ نے بھی انٹری دے دی
آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش نے ڈرافٹ کیلیے نامزد کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کردی، اس میں پاکستان کے 76 پلیئرز شامل ہیں، 21اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل 54نئی نامزدگیاں ہوئیں۔
ان میں پاکستانی عبداللہ شفیق، فخرزمان،یاسر شاہ اور امام الحق شامل ہیں، پلیئرز ڈرافٹ کے ابتدائی رائونڈ میں 12پلاٹینیم پلیئرز میں سے سلیکشن کی جائے گی، ٹی وی پریزینٹر کیتھ لونین میزبانی کا فریضہ انجام دیں گی، ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی کرکٹ اسٹارز مائیک ہسی اور ڈیرن لی مین بھی موجود ہوں گے،قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈرافٹ فہرست کا حصہ بننے والے دیگر پاکستانی پلیئرز میں فخر زمان، محمد حسنین، افتخار احمد، سرفراز احمد، سہیل اختر، کامران اکمل، عمر اکمل، قاسم اکرم، آصف علی، حیدر علی، محمد عامر، فہیم اشرف، عمید آصف، عماد بٹ، شاہنواز دھانی، کامران غلام، ظفر گوہر، محمد حفیظ، میر حمزہ، محمد حارث، دلبر حسین، محمد الیاس، موسی خان، شرجیل خان، سہیل خان، زمان خان، صہیب مقصود، شان مسعود، عثمان قادر، رومان رئیس، وہاب ریاض، عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، یاسر شاہ، سعود شکیل، عثمان شنواری، حارث سہیل، حسین طلعت، امام الحق، عماد وسیم، محمد وسیم جونیئر، عامر یامین، محمد زاہد، ذیشان ضمیر اور جیسے قابلِ ذکر نام موجود ہیں۔