سرگودھا:چیئرمین تحریک انصاف کا یکم ستمبر کو سرگودھا کے جلسہ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے ، مقامی قیادت نے جلسہ کی بھرپور تیاری شروع کر رکھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے یکم ستمبر کو سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کر نا تھا۔
دوسری طرح انسداد دہشت گردی کے جج راجہ جواد عباس نے انکی دہشت گردی ایکٹ کے خلاف مقدمہ میں عبوری ضمانت یکم ستمبر 2022 منظوری کی ہیں اور وہ یکم ستمبر کو عبوری ضمانت پر عدالت میں پیش ہونگے، مقامی قیادت نے جلسہ کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت سے رابط شروع کر دیا ، اب دیکھنا یہ ہے کیا یکم ستمبرکو جلسہ ہوگا یا تاریخ بڑھائی جائے گی۔