نواب شاہ میں طوفانی بارش کے باعث ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پورے نواب شاہ ایئرپورٹ پر پانی کھڑا ہے، فی الحال ناقابل استعمال ہے۔
نواب شاہ ایئرپورٹ کو ابتدائی طور پر 26 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کے لئے دستیاب ہے۔
سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ پر بحالی کے کاموں کے لیے متعلقہ حکام کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔