ہم نے اللہ کے گھر میں شہباز گل کیلئے دعا کی،اہلیہ رانا ثناء اللہ

264

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں اور وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لئے دعا کی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر تشدد کروانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا بھی نہیں ہے، دراصل انہیں ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں رانا ثنا اللہ کی حوالات میں چینی پھینک دی جاتی تھی، شوہر پر تشدد ہوتا تھا تو وہ گھر آکر بتاتے نہیں تھے لیکن ہمیں محسوس ہوجاتا تھا۔

رانا ثناء کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے۔