چینی پاور پلانٹس سے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی 

306
electricity prices

اسلام آباد:چینی کارپوریشنز کے تعمیر کردہ پاورپلانٹس سے پاکستان میں فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ بجلی کی پیداوار کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کارپوریشنز کی جانب سے تعمیر کیے گئے تین پاور پلانٹس نے ملک میں توانائی کی اوسط لاگت کو جولائی میں 15.84 روپے فی یونٹ سے کم کر کے.98 10 روپے تک پہنچا دیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اس کے نتیجے میں صارفین کو ایک بڑا ریلیف ملے گا کیونکہ سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں جولائی 2022 کے لیے 9.91 روپے فی یونٹ ایف سی اے کے مقابلے میں 4.70 روپے فی یونٹ مانگا ہے۔ یہ جولائی کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 5.21 روپے فی یونٹ کمی کا اظہار ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اسماعیل اقبال سیکیورٹیز ایک اسٹاک بروکریج فرم ہے جس نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں 48 فیصد اور جوہر ی توانائی کی پیداوار میں 59 فیصد اضافے کو قرار دیا ہے۔