گوادر کے ماہی گیروں کو 2ہزار موٹر بوٹ انجن مفت دیئے جائیں گے، جی پی اے

2357
motor boat engines

 گوادر کے ماہی گیروں کو 2000 موٹر بوٹ انجن مفت دیئے جائیں گے، اس  کیلئے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی نگرانی میں بولی  کا باقاعدہ عمل شروع ہو گیا ہے، دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر۔

گوادر پرو کے مطابق جی پی اے نے جون کے آخری ہفتے میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کردہ اہم پیکج کے تحت غریب ماہی گیروں کو معیاری موٹر بوٹ انجنوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فرموں کی شرکت کے لیے ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔

جی پی اے کے اہلکار نےبتایا کہ یہ موٹر بوٹ انجن چھوٹی کشتیوں کے لیے ہیں اور تمام دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔تمام فرموں کے لیے ایک اہم شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کم از کم دو سال تک قانونی طور پر ناقص انجنوں کو مفت مرمت کی خدمت فراہم کرنے  کی پابند  ہونگی۔ بولی کا طریقہ کار پیپرا (PEPRA)کے مطابق ہے۔

جی پی اے کے چیئرمین نصیر کاشانی کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے لیے 2000 موٹر بوٹ انجنوں کی خریداری کے پورے عمل کو انتظامی اور مالی طور پر شفاف بنایا جائے گا تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کے اعلیٰ معیار کو مناسب طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔