راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہا ہے کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے،کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔
پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔ن اور ش آمنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے۔کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 21, 2022