اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نامور گلوکارہ نیئرہ نورکے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے نامور گلوکارہ نیئرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیئرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔
نامور گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔ غزل ہو یا گیت جو بھی انہوں نے گایا کمال گایا۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 21, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ غزل ہو یا گیت جو بھی انہوں نے گایا کمال گایا، یہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹرپربیان میں کہاہے کہ نیئرہ نور کی وفات سے پاکستانی موسیقی کا ایک عہد تمام ہوا ہے۔ یہ خبر سن کر بے حد دکھ اور افسوس ہوا۔ سریلی آواز، گائیکی کا منفرد انداز اور عمدہ کلام کا انتخاب ناقابل فراموش ہے۔
اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین