بلوچستان میں سیلابی صورتحال، محکموں کو الرٹ کردیا گیا

395

کوئٹہ: این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی ہنگامی محکموں کو الرٹ کر دیا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ صوبائی اور وفاقی وزارتوں اور ہنگامی محکموں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشرقی بلوچستان کے دریا اور نالوں میں متوقع درمیانے درجے کے سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان کے دریائوں اور نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب اور 24گھنٹوں کے بعد شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ دریائے کابل میں نوشہرہ اور دریائے کابل اور سندھ کی معاون ندیوں میںآج (پیر) تک درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔