راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور مہنگائی 43فیصد بڑھ گئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں 43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد 4ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی دا ئوپہ لگا دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا۔