بہت جلد موجودہ کرپٹ وفاقی حکومت سے نجات ملے گی، پرویز خٹک 

233
federal government

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف  کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ بہت جلد موجودہ کرپٹ  وفاقی حکومت  سے نجات ملے گی  کیونکہ پاکستان قوم کو مزید امپورٹڈ حکمران منظور نہیں  ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ووٹ ایک کاغذ  کی  پرچی نہیں بلکہ یہ وقمی امانت  ہے ووٹ کے غلط استعمال سے معاشرے میںبگار پیدا ہوتا ہے جس طرح آج کل پاکستان معاشرے میں ایک کرپٹ، اقراباء پرور اور تصدیق شدہ چوروں کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے آج اگر اس ملک  میں حقیقی اور قومی ترجمانی کا کوئی لیڈر حقدار ہے تو وہ صرف عمران خان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے مختلف علاقوں خویشگی میں کونسلر خان آیاز، رشکئی میں روح اللہ اور زڑہ میانہ میں جنید کی رہائشگاہ پر شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

پرویز خان خٹک کا مزید کہنا تھاکہ خود کو حکومت چلنے کا 35سالہ تجربہ کار کہنے والوں نے ملک کو لوٹا ملک کو  تباہی کے دھانے لاکھڑا کیا ہے ہر طرف مہنگائی اور بیروزگاری نے ڈھیرے جما دئیے ہیں کہاں وہ لوگ جو صبح و شام  کہتے کہ پاکستان میں عمران خان نے مہنگائی کردی ہے آج مجموعی طور پر ملک کی یہ صورتحال ہے کہ غریب عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر ہی نہیں۔