اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کیس کا بدلہ لینے کے لیے ہم پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، پرویز الٰہی نے ملک دشمن بیانیے میں عمران خان کی مدد کی، پرویز الٰہی صاحب کی کرامات ہیں وہ کورٹ کا آرڈر ہی نہیں مانتے۔
عطاء تارڑ نےان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود، اویس لغاری، راجہ صغیر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملاقات کی اجازت لیے بغیر پمز پہنچ گئے اور واویلا کیااصل مقدمہ تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا تھا کیا اس پر کوئی گرفتاری ہوئی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مار پڑتے سب نے دیکھا ہے،کیا کسی نے پرویز الٰہی کو مار کھاتے یا حملہ ہوتے دیکھاہے ،ہمارے خلاف پرویز الٰہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان بادشاہ سلامت نے کہا کہ میں شہباز گل سے ملاقات کروں گا، آپ نے ملاقات کی کوئی درخواست دی تھی، قانون ضابطے کے بغیر منہ اٹھا کر چلے گئے ، پھر کہتے ہیں ملاقات نہیں ہوئی پرویز الٰہی نے ملک دشمن بیانیے میں عمران خان کی مدد کی، پرویز الٰہی صاحب کی کرامات ہیں وہ کورٹ کا آرڈر ہی نہیں مانتے، مقدمات ہم پر درج کیے گئے کیس تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا ہے، ن لیگ کے کسی کو بھی گرفتار کیا تو آپ سب بھی گرفتار ہوں گے پائیو ڈین لگا کر انہوں نے اداکاری کی تھی۔