کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر آمنے سامنے سے لینڈ کرنے والےطیارے ائرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غلطی کی بنا پر کسی بھی ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں طیارے کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے لیے تقریباً تیار تھے۔ دونوں کپتانوں نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو آپس میں ٹکرانے ہونے سے بچالیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ائرلائن کی پرواز لاہور سے کراچی آرہی تھی اور لینڈنگ کے لیے تیارتھی،طیارے کو رن وے نمبر 7جبکہ پی آئی اے کی پرواز کو رن وے نمبر25 لیفٹ پر لینڈنگ کے لیے کہا گیا۔
دونوں طیارے لینڈنگ کے وقت قریب تھے۔ پی آئی اے کے طیارے نے فوری طور پرلینڈنگ کی جبکہ صورتحال کے پیش نظر مقابل سمت میں ائرسیال کے طیارے کو گو راونڈ کرنے کو کہا گیا۔ طیارہ3مائل کے فاصلے پر تھا۔ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو فوری طور پر لینڈنگ کرنے کے بجائے ٹرن کرگیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔