جونیئر ایشین ٹیبل ٹینس شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

377
Table Tennis

پشاور: جونیر ایشین ٹیبل ٹینس شپ کیلے پاکستان نے امم خواجہ، شاہ خان اور عباس خان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تمام کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے چمپن شپ لاوس کے شہر vientiane وینٹیانے میں یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک منعقد ہوگی، ٹیم کی قیادت پاکستان جونیر نیشنل چمپین اور ساوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ امم خواجہ کریں گے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اعجاز علی ہزارہ  نے ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخواہ سے ایک لیٹر کے زریعے ان کھلاڑیوں کے سفری اخراجات سپانسر کے لے کہا ہے۔

انہوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں ہیں چونکہ پاکستان ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اس لے ڈایریکٹوریٹ اف سپورٹس خیبرپختونخواہ ان تینوں کھلاڑیوں  کے سفری اخراجات کی منظوری دیکر پاکستان میں خاص کر خیبر پختونخواہ میں ٹیبل ٹینس گیم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرکے نہ صرف اپنے گیم میں نکھار پیدا کرسکیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے ملک وقوم کا نام بھی روشن کرسکیں گے۔