قوم حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہے، شاہ محمود قریشی

228
فلائنگ آبجیکٹ کا معاملہ: بھارت کوجواب دہ ہونا پڑے گا، وزیر خارجہ

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہے، پی پی، ن لیگ چلے ہوئے کارتوس ہیں،اقتدار ن لیگ کے گلے کا پھندا بن چکا ہے،جلد از جلد فوری اور شفاف الیکشن کروانا ہونگے،عمران خان پاکستان کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں،عوامی رابطہ مہم کے ذریعے امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال پریشان کن ہے، امپورٹڈ حکمران جس ایجنڈے پر اقتدار میں آئی اس میں کامیاب دکھائی دے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے قوم کی پریشانی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے، ملکی معاملات سدھرنے کے بجائے بگڑ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی، ن لیگ چلے ہوئے کارتوس ہیں، دوبارہ نہیں چل سکتے جبکہ عوام انہیں بارہا آزما چکے، دونوں جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں عوام کا اعتماد حاصل ہوتا 2018 کے انتخابات میں عوام انہیں بری طرح مسترد نہ کرتے، ان کا مقبولیت یہ ہے کہ 11 جماعتیں مل کر تحریک انصاف کا مقابلہ کررہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کی ذمہ دار ن لیگ ، پی پی سمیت 11 جماعتیں ہیں جبکہ اقتدار ن لیگ کے گلے کا پھندا بن چکا ہے، ن لیگ کی اتحادی جماعتیں تماشا دیکھ رہی ہیں۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام ووٹ دیتے وقت صرف بجلی کے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مد نظر رکھیں، عوام ضمنی انتخابات میں ملکی بحران کی ذمہ دار جماعتوں کو مسترد کریں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، حکومت کو جلد از جلد فوری اور شفاف الیکشن کروانا ہونگے اور اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد پرویگپنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ عوام کوعمران خان سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ عمران خان پاکستان کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں، حکمرانوں کو نہیں پتا عوام عمران خان کے بیانیہ پر اعتماد کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے عمران خان نے قوم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوم حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہے، حکومتی پرویگپنڈہ کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

 پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ  ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جارہی ہے، عوامی رابطہ مہم کے ذریعے امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے گا اور اگر امپورٹڈ حکمران خود الیکشن کا اعلان نہیں کرتے تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر انہیں بہا کر لے جائے گا۔