اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہی ہیں۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے ساتھ کام کرنا زبردست ہے۔ پی ٹی آئی فیملی سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے لیکن پی ٹی آئی کا مجھے پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔یاد رہے کہ مونس الٰہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عمران خان کی کابینہ کاحصہ تھے۔