وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بطور وزیرخارجہ یورپ کے اہم ملکوں کا دورہ شیڈول ہوگیا

329
higher position

وزیر خارجہ 21 سے 27 اگست تک یورپی ملکوں کا دورہ کرینگے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے زریعے پاکستان سے یورپی ملکوں کے دورے پر روانہ ہونگے جبکہ وزرات خارجہ کے اعلی حکام بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہونگے۔

 بلاول بھٹو زرداری یورپی ملکوں کے دورے میں سب سے پہلے جرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچیں گے اور برلن کے بعد 23 اگست کو ڈینمارک کے دارلحکومت کوپن ہیگن پہنچیں گے۔

اسکے علاوہ بلاول بھٹو زرداری 24 اگست کو سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہولمز پہنچیں گے، اسٹاک ہولمز میں بلاول بھٹو زرداری سویڈن وزیراعظم اور سویڈش ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے۔

 بلاول بھٹو زرداری 25 اگست کو ناروے کے دارلحکومت اوسلو پہنچیں گے، وہ جرمنی، ڈینمارک، سویڈن اور اوسلو کے ساتھ پاکستان کی ٹریڈ، ویزہ سمیت دیگر اہم ایشوز پر پاکستان کا کیس پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 27 اگست کو یورپی ملکوں کا دورہ مکمل کرکے ملک پہنچیں گے۔