لندن : ایک نئی طبی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ کورونا کی خطرناک متعدی قسم اومیکرون سے متاثر زیادہ تر افراد کو بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا۔ایسے افراد میں بیماری کی علامات اتنی معمولی ہوتی ہیں کہ انہیں بیمار ہونے کا علم تک نہیں ہوتا۔
امریکا کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اومیکرون سے متاثر 56 فیصد افراد کو پتہ ہی نہیں لگتا کہ وہ کوووڈ 19 کا شکار ہو چکے ہیں۔محققین نے کہا کہ نتائج سے یہ تصدیق کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کووڈ کے بیشتر کیسز کی شناخت نہیں ہوپاتی، کیونکہ علامات کی شدت معمولی ہوتی ہے جبکہ ٹیسٹنگ تک رسائی محدود ہوتی ہے یا لوگ اس کی پروا ہی نہیں کرتے۔