لانگ مارچ کا آپشن ہر وقت موجود، جب مناسب لگا استعمال کریں گے، اسد عمر

279

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے لانگ مارچ کا آپشن عمران خان کے پاس ہر وقت موجود ہے، جب مناسب سمجھیں گے استعمال کریں گے۔

  نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل انتخابات ہیں، الیکشن کا ٹائم فریم دیا جائے پھر آگے بات ہو گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ان پر تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے