اس بار اسلام آباد میں میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، میاں محمد اسلم

989

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اس بار اسلام آباد میں کامیابی حا صل کے بعد مئیر جماعت اسلامی کا منتخب ہو گااور ہم اسلام آباد کو ایک تر قی یافتہ جد ید اور خوب صورت شہر بنائیں گے۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی اور ناظمین زون کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں میں اپنے بلد یاتی اُمیدوار نامزد کر کے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے، جماعت اسلامی اپنے جھندے اور نشان پر میدان میں مو جو د رہے گی اور کامیابی حا صل کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد اور خد مت خلق کے کام کا آغاز کر ے گی۔

انہوں نے کہا وفاقی دارالحکومت مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ منتخب نمائندوں نے شہر کو لاوارث کر دیا ہے۔ بیڈ گورننس اور کرپشن ملک کے تمام مسائل کی جڑ ہیں۔حقیقی تبدیلی اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر اور دیگر نے بھی گفتگو کی ۔

میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کی منتخب قیادت نے خدمت اور دیانت کے ساتھ کام کر تے ہوئے اپنی اہلیت ثابت کی ہے ملک جن مسائل سے دو چار ہے دیانت دار قیادت ہی ملک اور قوم کو ان مسائل اور مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے۔

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا جماعت اسلامی بلد یاتی الیکشن میں عوام کے لیے بہترین آپشن کے طور پر مو جو د ہے، اس بار اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی الیکشن میں پوری قوت اور حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ا نہوں نے کہا جماعت اسلامی کے بلد یاتی نمائندے ہر یونین کونسل میں پانچ ہزار گھروں تک پہنچیں گے اور عوام کو جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاجماعت اسلامی کی قیادت عوام کے درمیان رہتی ہے اور عوامی مسائل اور مشکلات سے پوری طر ح آگاہ ہے۔جماعت اسلامی کو جب بھی مو قع ملا ہے عوام کے مسائل حل کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔