نواز شریف اور مریم نواز کی ناراضگی کا جواب نہیں دے سکتا ،  مفتا ح اسماعیل

408
petrol price

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ناراضگی کا جواب نہیں دے سکتا ہوں تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زردار ی اور بلاول زرداری کے اعتراضات دور کر سکتا ہوں۔

مفتاح اسماعیل نے ہم نے تمام مشکل فیصلوںمیں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے ہم نے ملک کو بچانا ہے، ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کوبہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بھی ورک کررہے ہیں، جلد اس ملک میں مثبت چیزیں نظر آئیں گی۔