پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے نمائندگی کرنا باعث فخر کی بات ہے، ترکی کے شہر کونیا میں جاری پانچویں اسلامک یکجہتی گیمز میں قومی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمعین ہیں۔
یہ مسلم دنیا کے سب سے بڑے گیمزکا ایونٹ ہے جہاں 45 سے زائد مسلم ممالک کے پلیئرز حصہ لیتے ہیں، ہمارے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیاگو کہ ہم کوئی میڈل نہیں جیت سکے لیکن کھلاڑیوں کی جدوجہد اور محنت قابل قبول ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ترکی کے شہر کونیا سے واپسی پر کیا کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کاکہنا تھا کہ
اسلامک گیمز میں ایران، ترکی، ازربائجان، اور موروکو جیسے مسلم ورلڈ کے بہترین ایتھلیٹس مد مقابل تھے۔ جن کیخلاف کھیل کرہمارے کھلاڑیوں کے تجربے میں مزیداضافہ ہوا ہے تائیکونڈو فیڑریشن کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پرمقابلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پرتسلسل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
کرنل (ر) وسیم جنجوء نے کہا کہ رواں سال 20 تا 25 ستمبرتک نیپال کے شہرکھٹنڈو میں ہونے والی تیسری ماؤنٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکونڈو چیمپین شپ کے کیوروگی اور پومزے ایونٹ میں پاکستان ٹیم شرکت کرےگی جبکہ نومبر میں پاکستان چوتھی کومبیکس ایشین اوپن تائیکونڈو چیمپین شپ کی میزبانی کرےگا۔
پانچویں اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستانی تائیکونڈو کھلاڑیوں میں خواتین کیٹگریز کے -49 کےجی میں فاطمہ الزہرہ نے ایونٹ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ -53 اور -57 کےجے کیٹگری میں نقش حمدانی اور نور رحمان نے ساتویں پوزیشن پررہیں مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان نے -58 اور مظہر عباس نے -80 کےجی میں چھٹی پوزیشن جبکہ ہیوی ویٹ کیٹگری میں حمزہ سعید نے نویں پوزیشن حاصل کی۔
سی ای او پاکستان تائیکونڈو فیڑریشن عمر سعید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ٹیکنیکس کو بہتر کرنے کے لئے اکتوبر میں انہیں ایران بھیجا جائیگا جہاں ایرانی کوچز پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک ماہ تربیت دیں گے