قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کیلئے عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ،اسد عمر

286

  لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ملک کی عوام عمران خان کی قیادت شروع ہونے والی میں پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کو جاری رکھیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی عوام ایک ایسے ملک کی خواہش کررہی ہے جس میں کسی اور طاقت کے زیر اثر فیصلے نہ ہو اور جو ایک خود مختار ملک ہو۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں کامیابی یقینی ہے کیونکہ اس میں ہر طبقے کے لوگ ہر شہر،ہر گائوں کے لوگ یکجا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے پہلے سے ہی حقیقی آزادی کے لئے قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے جو آج تک چلتا آرہا ہے اور قوم کے متحد ہونے اور یکجا ہونے کا پیغام دنیا کو جائیگا کہ آج بھی یہ قوم اور افواج پاکستان کی حقیقی آزادی کے لئے متحد ہیں۔

 ا نہوں نے کہا کہ یہ قوم ایک دلیر قوم ہے جو اپنی آزادی حاصل کرنے کا جذبہ رکھتی ہے ۔